مراد سعید

وزیراعظم کے دورہ سے پاک سعودی عرب تعلقات کو فروغ ملے گا، مراد سعید

اسلام آباد (عکس آن لائن) وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب سے دونوں ممالک کے تعلقات میں اضافہ ہو گا اور روابط کو فروغ ملے گا، سعودی عرب پاکستان ملک کر دشمن کی سازشوں کا بھرپور عزم سے مقابلہ کریں گے، مغربی ممالک میں اسلاموفوبیا اور ناموس رسالت کے حوالے سے مل کر حکمت عملی تیار کریں گے۔جمعہ کو وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے سعودی تعاون سے چلنے والی تنظیم کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں فلاحی کام کرنے پر سعودی ادارے کے شکرگزار ہیں جبکہ سعودی عرب میں مقیم پاکستانی وہاں کی ترقی میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کو مشکلات سے سعودی سفیر کو آگاہ کرتے رہتے ہیں اور پاکستان میں امدادی کاموں پر سعودی قیادت کے مشکور ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ سعودی امداد پاکستان کے دور افتادہ علاقوں میں مقیم ایک لاکھ 29ہزار افراد میں سعودی امداد تقسیم کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب سے دونوں ملکوں میں روابطہ کو مزید فروغ ملے گا جبکہ پاکستان اور سعودی عرب دشمن کی سازشوں کا بھرپور عزم سے مقبالہ کریں گے، دونوں ممالک مغربی بڑھتے ہوئے اسلاموفوبیا کے حوالے سے بھی اپنا موثر کردار ادا کرتے رہیں گے، وزیراعظم عمران خان ناموس رسالت اور اسلاموفوبیا پر ہر فورم پر آواز اٹھاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف حکومت ملک میں غریب طبقے کو اوپر لانے کےلئے احساس پروگرام، کامیاب جوان پروگرام اور احساس کفالت پروگراموں سمیت کئی فلاحی منصوبے شروع کئے ہیں، معاشرے کے کمزور طبقے کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے اور وزیراعظم عمران خان اپنی ذمہ داریوں کو نبھانے کےلئے پرعزم ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں