تجارت

وزیراعظم کے دورہ روس سے تجارت اور اقتصادی تعلقات کی نئی راہیں کھلیں گی ‘خادم حسین

لاہور( عکس آن لائن)تاجر رہنما و پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بور ڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن خادم حسین نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے دورہ روس سے تجارت کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات مزید مستحکم ہونگے انہوںنے روس کے ساتھ تعلقات بڑھانے کیلئے کابینہ کی طرف سے روس کے ساتھ صنعتی شعبے میں فریم ورک معاہدہ کرنے کی منظوری کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ صنعتی شعبہ میں فریم ورک معاہدے سے پاکستان روس میں صنعتی شعبہ میں تعاون مزید بڑھے گا ۔

ان خیالات کااظہار انہوںنے فیروز پور بورڈ کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔خادم حسین نے کہا کہ گزشتہ ایک دہائی کے دوران روس اور پاکستان نے سیاسی اور تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کی لیے اہم اقدامات کیے ہیں پاکستان کی اقتصادی بحالی اور توانائی کے حصول اور روس کی طرف سے ایشیاء میں اپنی اقتصادی موجودگی کو بڑھانے کی خواہش دونوں ممالک کو قریب لارہی ہے روس نے 2019میں پاکستان کے توانائی کے شعبے کیلئے 14بلین ڈالر کے سرمایہ کاری پیکیج کا وعدہ کیا تھا جس میں قدرتی گیس پائپ لائن کی تعمیر کیلئے2.5 بلین ڈالر بھی شامل ہیں جس پر گزشتہ سال دستخط ہوئے پاکستان روس سٹریم گیس لائن منصوبہ کی تکمیل سے ملک میں گیس کی قلت کا خاتمہ اور صنعتی شعبہ کو مسلسل گیس کی فراہمی سے صنعتی شعبہ ترقی کرے گا اور ملک خوشحالی و ترقی کی راہوں پر گامزن ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں