وزیراعظم

وزیراعظم کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس، بلوچستان نے بائیکاٹ کردیا

اسلام آباد(عکس آن لائن)بلوچستان حکومت نے قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس کا بائیکاٹ کردیا، نجی ٹی وی کے مطابق منگل کو وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس ہوا جس میں وزیرخزانہ اسحاق ڈار، وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال سمیت دیگر وزرا اور پنجاب، کے پی اور سندھ کے وزرائے اعلی نے شرکت کی تاہم بلوچستان حکومت نے اجلاس کا بائیکاٹ کردیا،

قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں نئے مالی سال کے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا،بلوچستان کے ارکان سینیٹ و قومی اسمبلی کی جانب سے وفاقی حکومت سے مجوزہ منصوبوں کو سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے،بلوچستان حکومت کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے وعدوں پر عمل نہیں کیا، وفاقی حکومت کا رویہ دیکھ کراجلاس میں شرکت نہ کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں