وزیراعظم

وزیراعظم کی اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں مزید کمی کی ہدایت

اسلام آباد(عکس آن لائن) وزیراعظم عمران خان کابینہ اراکین کو ہدایت کی ہے کہ اشیائے خوردونوش کی قیمتیں مزید کم کرنے کیلئے جلد ازجلد اقدامات کیے جائیں۔عمران خان کی زیرصدارت ہونے وفاقی کابینہ اجلاس میں 16 نکاتی ایجنڈے سمیت ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر غور کیا گیا۔وزیراعظم نے ہدایت کی کہ عوام کو ریلیف پیکج دینے کے بعد اشیا کی قیمتوں کی مسلسل نگرانی کی جائے اور دالوں کی قیمتوں میں کمی کے لیے درآمدگی ڈیوٹی کم کرنے سے متعلق لائحہ بنایا جائے۔میٹابولزم ڈس آرڈر کے شکار بچوں کے والدین کی درخواست پر وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے ضروری ادویات درآمد کرنے کا معاملہ کابینہ میں اٹھایا۔وزیراعظم نے مشیر صحت کو معاملہ دیکھ کر انتظامات کرنے کی ہدایت کی۔

ذرائع کے مطابق عمران خان نے بچوں کی زندگی بچانے والی غذا کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔عمران خان نے بچوں کی زندگی بچانے والی غذا کی درآمد پر عائد پابندی بھی فوری ختم کرنے کی ہدایت کی۔متعلقہ حکام کو ہدایت کی گئی کہ مذکورہ قیمتوں میں واضح کمی کے لئے بھی اقدامات کریں اور بچوں کی جان بچانے والی مخصوص غذا کی درآمد میں رکاوٹ جلدازجلد دور کی جائے۔کابینہ اراکین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ بجلی اور گیس کی قیمتیں نہیں بڑھائی جائیں گی۔ کمشنر سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن پاکستان(ایس ای سی پی) کی تعیناتی اور احساس پروگرام میں ارکان پارلیمنٹ کو شامل کرنے سے متعلق بریفنگ وقت کی کمی کے سبب موخر ہوگئی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں ترکی کے ساتھ معاہدوں پر کابینہ کو بریفنگ دی گئی۔ مشیر خزانہ حفیظ شیخ دالوں پر ریگولیٹری ڈیوٹی سے متعلق شرکا کو بریفنگ دی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پاکستان اسٹیل ملز کے حوالیسے الگ اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیربرائے بحری امورعلی زیدی، وفاقی وزیر اسد عمر، میاں محمد سومرو، عبدالحفیظ شیخ،رزاق داد اور دیگر سینیئرحکام نے شرکت کی

اپنا تبصرہ بھیجیں