اسلام آباد(عکس آن لائن) وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پرکل (اتوار)کو گلگت بلتستان کاد ورہ کریں گے اورقومی دن کی تقریب سے خطاب کریں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ اور گورنر کی دعوت پر وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر گلگت بلتستان جائیں گے جہاں پر گلگت بلتستان کی قومی دن کی منعقدہ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے جہا ں پر عمران خان شرکاءسے خطاب بھی کریں گے ،
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان دورہ کے دوران گورنر اور نگران وزیراعلیٰ گلگت بلتستان سے ملاقات بھی کریں گے ۔