وزیراعظم کا پاکستان سیٹیزن پورٹل پر دو بیوہ بہنوں کی دہائی پر نوٹس

اسلام آ باد (عکس آن لائن ) وزیراعظم عمران خان نے پاکستان سیٹیزن پورٹل پر دو بیوہ بہنوں کی دہائی پر نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو راولپنڈی کے خلاف انکوائری کا حکم دیدیا ۔

وزیراعظم نے چیف سیکرٹری پنجاب کو 31 مئی تک انکوائری رپورٹ جمع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی ڈویژن کے تمام ریونیو افسران کی کارکردگی کی جانچ پڑتال کی جائے،و زیراعظم کی ہدایت پر پی ایم ڈلیوری یونٹ کا کارکردگی جانچ پڑتال کا مراسلہ جاری کر دیا گیا ،وزیراعظم آفس نے حکم دیا کہ اعلی افسران اپنے ماتحت افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیں،

ر اولپنڈی کے سرکاری افسران کی کارکرگی رپورٹ جلد وزیراعظم آفس بھیجنے کی ہدایت کی ،مراسلہ کے مطابق سرکاری افسران کے عوامی شکایات سے متعلق ڈیش بورڈز کی جانچ پڑتال کی جائے، افسران عوام کے مسائل کو حل کرنے کیلئے اقدامات اٹھائیں، غلط بیانی پر متعلقہ افسران کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی، بیوہ بہنوں نے وزیراعظم کو پورٹل پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کی شکایت کی تھی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نے بنا موقف جانے ہماری شکایت کو خارج کیا،وزیراعظم سے شکایت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کی جانب سے سائلین پر شکایت واپس لینے کیلئے دباو ڈالا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں