وزیراعظم

وزیراعظم کا ٹرین میں خاتون کےساتھ مبینہ زیادتی کا نوٹس

اسلام آ باد (نمائندہ عکس ) وزیراعظم شہبازشریف نے بہاالدین زکریا ایکسپریس ٹرین میں دوران سفرخاتون سے مبینہ زیادتی کا نوٹس لے لیا۔ وزیراعظم شہبازشریف کی ہدایت پرسلمان صوفی کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی گئی۔سلمان صوفی وزیراعظم کی قائم کردہ اصلاحات کمیٹی کےسربراہ بھی ہیں۔ کمیٹی نے خواتین مسافروں کی حفاظت کیلئے تبدیلیوں کی تجاویز دیں ہیں۔ کمیٹی نے ریلوے اسٹیشنوں پر لیڈی ریلوے پولیس فورس تعینات کرنے کی تجویز دی ہے۔

اس کے علاوہ ایک لیڈی سب انسپکٹراور2لیڈی کانسٹیبل کی ٹیمیں تعینات کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔ کمیٹی نے کہا ہے کہ خواتین مسافروں کیلئےسفرسہیلیموبائل ایپ لانچ کی جائے اور ٹکٹوں پر ایپ ڈاون لوڈ کرنے کی ہدایات اور ایمرجنسی نمبر پرنٹ کیا جائے۔ واضح رہے کہ ملتان سے کراچی آنے والی مسافر ٹرین میں خاتون کے ساتھ زیادتی کرنے والے 3 ملزمان پولیس نے گرفتار کرنے کا دعوی کیا۔ کراچی کے تھانہ سٹی ریلوے پولیس اسٹیشن میں خاتون کی جانب سے رپورٹ درج کرائی گئی تھی جس میں 3 افراد کے خلاف زیادتی کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں