وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم کا خیبر پختونخوا میں سیلاب سے متاثرہ افراد کیلئے 10 ارب روپے گرانٹ کا اعلان

کالام (نمائندہ عکس) وزیراعظم شہباز شریف نے خیبر پختونخوا میں سیلاب سے متاثرہ افراد کیلئے 10 ارب روپے گرانٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیلاب متاثرہ فی خاندان کو 25 ہزار روپے دیئے جائیں گے،حکام اور دیگر انتظامیہ ریلیف کاموں میں تیزی لا ئیں اور لوگوں کو فوری طور پر محفوظ مقام پر منتقل کر یں سڑکوںکی بحالی کے عمل کو تیز کیا جائے ، کالام میں پھنسے سیاحوں کو فوری طور پر نکالا جائے ،ہیلی کاپٹرز کی مدد سے سیاحوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جارہا ہے ،متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اورریلیف آپریشن کیلئے 146پروازیں چلائیں گئیں ،وزیراعظم شہباز شریف نے ٹوٹی ہوئی سڑکوں کی ہنگامی بنیادوں پر بحالی کیلئے ٹاسک فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن کے حوالے کردیا ۔

بدھ کو وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف خیبر پختونخوا کے سیلاب سے متاثرہ اضلاع کے دورے پر کالام پہنچے،جہاں حکام نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ مزید 700 سیاح کالام میں پھنسے ہوئے ہیں۔ خیبر پختونخوا آمد پر وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے کالام میں سیلاب سے متاثرہ افراد اور کالام میں پھنسے سیاحوں سے ملاقات کی۔ دورے کے دوران انجینیر امیر مقام بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔اس موقع پر موجود متاثرہ خاتون نے وزیراعظم سے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ سارے سفارشی لوگ یہاں سے چلے گئے ہیں، ہماری مدد کون کرے گا؟۔ ایک خاتون کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم کراچی سے آئے ہیں، یہاں ہمیں بے عزت کیا جا رہا ہے۔ جس پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آپ لوگوں کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، حکومت سارے مسائل حل کر ے گی۔ وزیراعظم نے حکام اور دیگر انتظامیہ کو ریلیف کاموں میں تیزی لانے اور لوگوں کو فوری طور پر محفوظ مقام پر منتقل کرنے کی بھی ہدایت کی۔

کے پی میں موجود پاک فوج کی جانب سے وزیراعظم کو ریلیف آپریشن پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ اس وقت 7 ہیلی کاپٹرز کے ذریعے پھسنے ہوئے اور متاثرہ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے، 6 پاکستان آرمی اور ایک سول ہیلی کاپٹر لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے میں مصروف ہے۔ کالام میں تیز بارشوں کے باعث 165گھر تباہ ہوئے۔ بریفنگ کے دوران وزیراعظم نے سڑکوں کی ہنگامی بنیادوں پر بحالی کا ٹاسک فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن کے حوالے کردیا۔ کانجو آمد پر وزیراعظم کو بتایا گیا کہ سیلاب سے پلوں، شاہراہوں، ہوٹلوں اور گھروں کو نقصان پہنچا۔ حکام نے یہ بھی بتایا کہ کانجو میں سیلاب سے22افراد جاں بحق ہوئے، زیر آب زمین اور راستوں کی بحالی کیلئے بھاری مشینری کے ذریعے شاہراہوں کی بحالی کا کام جاری ہے۔ شہباز شریف کو کانجو میں سیلاب کی صورتحال اور امدادی کاموں پر بریفنگ بھی دی گئی ، وزیراعظم نے کانجوں میں نقصانات ، ریسکیو اور ریلیف کے کاموں کا جائزہ بھی لیا ، بریفنگ میں بتایا کہ سیلاب سے پلوں ،شاہراہوں ،ہوٹلوں اور گھروں کو نقصان پہنچا ، کانجو میں سیلاب سے 22افراد جاںبحق ہوئے ، بھاری مشینری کے ذریعے شاہراہوں کی بحالی کاکام جاری ہے ،

مٹہ اور بحرین میں سیلابی پانی سے شاہراہیں متاثر ہوئیں ، بریفنگ میں مزید بتایا کہ کالام میں تیز بارشوں کے باعث سیلابی پانی سے 165گھرتباہ وہئے ، مدین ، بحرین اور سید وشریف میں کئی پل تباہ ہوئے ، ایف ڈبلیو او اور این ایچ اے پلوں کی بحالی پر کام کررہی ہے ، ہماری پہلی ترجیح کالام تک راستے کی فوری بحالی ہے ، وزیراعظم نے ہدایت دی کہ سڑکوںکی بحالی کے عمل کو تیز کیا جائے ، کالام میں پھنسے سیاحوں کو فوری طور پر نکالا جائے ،ہیلی کاپٹرز کی مدد سے سیاحوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جارہا ہے ،متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف آپریشن کیلئے 146پروازیں چلائیں گئیں ،وزیراعظم شہباز شریف نے ٹوٹی ہوئی سڑکوں کی ہنگامی بنیادوں پر بحالی کیلئے ٹاسک فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن کے حوالے کردیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں