چوہدری سرور

وزیراعظم نے پھر عالمی فورم پر پاکستان کا مقدمہ بھرپور انداز میں لڑا،چوہدری سرور

لاہور(عکس آن لائن)گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے ایک بار پھر عالمی فورم پر پاکستان کا مقدمہ بھرپور انداز میں لڑا، دنیا کے بااثر ترین رہنماؤں کو باور کرایا ہے کہ پاکستان بدل رہا ہے ۔

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے وزیراعظم عمران خان کے دورہ ڈیووس پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے دنیا کے بااثر ترین لوگوں کے اجتماع میں شاندار پرفارمنس دی اور ایک بار پھر عالمی فورم پر پاکستان کا مقدمہ بھرپور انداز میں لڑا، دنیا کے بااثر ترین رہنماؤں کو باور کرایا ہے کہ پاکستان بدل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دہائیوں سے عالمی سطح پر لیڈرشپ کرائسس کا شکار تھا، وزیر اعظم عمران خان نے بین الاقوامی سطح پر اس خلا کو پورا کیا، عمران خان نے کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں اور افغان امن پر صدر ٹرمپ کے ساتھ ٹھوس بات کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں