مراد سعید

وزیراعظم نے غریب ترین طبقے کی نگہداشت کا بیڑا اٹھایا ہے، مراد سعید

اسلام آباد(عکس آن لائن)وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے غریب ترین طبقے کی نگہداشت کا بیڑا اٹھایا ہے،آزمائش کی گھڑی میں سیاسی تقسیم کرنے والے دوست نہیں ہو سکے اور وزیراعلیٰ سندھ کا وفاق کو مشق ستم بنانا باعث افسوس ہے۔

اتوار کواپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا کہ کورونا کی صورت میں غیر معمولی امتحان کا سامنا ہے، وزیراعظم نے آزمائش کی گھڑی قومی قیادت کا فریضہ سر انجام دیا ہے اور وزیراعظم نے غریب ترین طبقے کی نگہداشت کا بیڑا اٹھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزمائش کی گھڑی میں سیاسی تقسیم کرنے والے دوست نہیں ہو سکے اور وزیراعلیٰ سندھ کا وفاق کو مشق ستم بنانا باعث افسوس ہے،ہر کام وفاق کرے تو سندھ حکومت کس مرض کی دوا ہے، وزیراعظم عمران خان نے قوم کو یکجا کر کے صورتحال کے مقابلے کےلئے تیار کیا، ٹیسٹنگ کٹس سے لے کر متاثرین کو مالی امداد کی تقسیم تک وفاق نے ذمہ داری اٹھائی۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کے عوام کا حق ہے کہ مراد علی شاہ انہیں وباءسے بچانے کےلئے محنت کریں، کورونا سے متعلق سندھ حکومت کی کارکردگی پر قوم میں تشویش جنم لے رہی ہے، وفاق کی جانب سے ٹیسٹنگ کٹس اور دیگر حفاظتی سامان بھی سندھ کو فراہم کیا گیا ہے، وزیر اعلیٰ سندھ زبانی جمع خرچ کی بجائے عملی اقدامات کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں