وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم نے توشہ خانہ سے متعلق پالیسی کیلئے وزارتی کمیٹی تشکیل دے دی

اسلام آباد (نمائندہ عکس)وزیراعظم شہباز شریف نے توشہ خانہ سے متعلق پالیسی کیلئے وزارتی کمیٹی تشکیل دے دی ، کمیٹی تحائف کی قبولیت اور ڈسپوزل سے متعلق طریقہ کار کا جائزہ لے گی، نجی ٹی وی کے مطابق اس سلسلے میں وزیراعظم شہباز شریف نے وزارتی کمیٹی تشکیل دے دی،

دفاع،قانون، کامرس کے وزرا کمیٹی کے ارکان ہوں گے جبکہ وزیراعظم کے مشیرطارق فاطمی اور خزانہ،اطلاعات، خارجہ امورکے سیکرٹری بھی کمیٹی میں شامل ہیں،کمیٹی تحائف کی قبولیت اور ڈسپوزل کے طریقہ کار کا جائزہ لے گی اور جائزہ لینے کے بعد نیا ڈرافٹ تیارکرے گی اور ایک ماہ میں سفارشات کو حتمی شکل دے کر وزیراعظم کو رپورٹ پیش کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں