محمد شہباز شریف

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی وفد کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی

مکہ مکرمہ (عکس آن لائن)وزیراعظم نے خانہ کعبہ کا طواف کیا اور عمرہ کے دیگر ارکان کی ادائیگی کی،

وزیراعظم نے خانہ کعبہ میں نوافل بھی ادا کئے ،بیت اللہ کے دروازے کھول کر وزیراعظم کو زیارتِ خاص کروائی گئی،وزیراعظم نے ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی اور امت مسلمہ کی یکجہتی کے لئے خصوصی دعاء کی ،وزیراعظم نے عالمی امن و آشتی کے لئے بھی دعاء کی ۔

وزیراعظم نے دنیا بھر کے مسلمانوں خصوصاً فلسطین اور مقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کے حق میں بھی خصوصی دعاء کی ۔وفاقی کابینہ کے ارکان اور وزیر اعلیٰ پنجاب بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے

اپنا تبصرہ بھیجیں