فردوس عاشق اعوان

وزیراعظم عوام کومہنگائی سے نجات دلانے کے لئے پرعزم ہیں، فردوس عاشق اعوان

سیالکوٹ (عکس آن لائن ) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عوام کومہنگائی سے نجات دلانے کے لئے پرعزم ہیں،

مصنوعی بحران پیداکرنے کی کوششوں کوناکام بنائیں گے،دنیا میں عمران خان کے بیانیے کو پذیرائی مل رہی ہے، افغان امن معاہدہ عمران خان کے موقف کی تائید ہے، افغانستان میں امن سے خطے میں امن آئے گا، جنگ کسی مسئلے کاحل نہیں،ڈائیلاگ ہی واحدحل ہے۔اتوار کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کل وزیراعظم عمران خان کا نظریہ جیت گیا،دنیا میں عمران خان کے بیانیے کو پذیرائی مل رہی ہے، افغان امن معاہدہ عمران خان کے موقف کی تائید ہے،

افغانستان میں امن و استحکام پورے خطے کے لئے ضروری ہے افغانستان میں امن سے خطے میں امن آئے گا، جنگ کسی مسئلے کاحل نہیں،ڈائیلاگ ہی واحدحل ہے،بھارت میں اقلیتوں کوتحفظ حاصل نہیں،پورے بھارت میں احتجاج جاری ہے، فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عوام کومہنگائی سے نجات دلانے کے لئے پرعزم ہیں، حکومتی اقدامات سے قیمتوں میں مسلسل کمی ہورہی ہے آنی والے دنوں میں روزمرہ اشیاکی قیمتوں میں مزیدکمی ہوگی،

عوام کوریلیف دینے کیلئے وزیر اعظم کی کاوشیں رنگ لارہی ہیں،فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مصنوعی بحران پیداکرنے کی کوششوں کوناکام بنائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں