جمشید اقبال چیمہ

وزیراعظم عمران خان کے دور میںقومی مفادمیں متوازن سفارتکاری کے نئے دور کا آغازہوا ‘ جمشید اقبال چیمہ

لاہور(عکس آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جمشید اقبال نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان پاکستان کے بہترین مفاد میں فیصلے کر رہے ہیں اور اسی تناظر میں خارجہ پالیسی میں توازن لایا جارہا ہے ، پاکستان کثیر ملکی پالیسی میں دلچسپی رکھتا ہے جس کا مقصد اپنی تجارت کو ترقی دے کر معیشت کی بنیادوںکو مضبوط کرناہے ،وزیراعظم عمران خان کے دور حکومت میںقومی مفادمیں متوازن سفارتکاری کے ایک نئے دور کا آغازہوا ہے اور روس کے دورے سے دونوں ممالک کے پہلے سے موجود تعلقات کو ایک نئی جہت ملے گی ، خاص طور پر تجارت اور توانائی کے شعبوںمیں اہم پیشرفت ہو گی جو پاکستان جیسے بڑے ملک کی مستقبل کی ضرورت ہے ۔

اپنے بیان میں جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان وژن رکھنے والے قومی لیڈر ہیں اور انہوں نے اپنے عملی اقدامات سے اسے ثابت بھی کیا ہے ۔خارجہ پالیسی انتہائی اہم اور سنجیدہ موضوع ہے ، موجودہ حکومت اپنے ملک کے مفاد اورعوام کے جذبات کو پیش نظر رکھتے ہوئے فیصلے کر رہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان کا دورہ روس غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے اور پاکستان نے واضح کہا ہے کہ وہ کثیر ملکی پالیسی میں دلچسپی رکھتا ہے جس کا واضح مقصد اپنی تجارت کو ترقی دے کر معیشت کی بنیادوں کو مضبوط کرنا ہے ، ہمیں آنے والے وقت میں توانائی کی ضروریات پوری کرنے کے لئے آج سے اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے اور وزیر اعظم کے حالیہ دورہ سے یقینا اس تناظر میں بھی پیشرفت ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ روس سے تعلقات اور دوستی کا نیا باب کھلنے جارہا ہے اور وزیر اعظم عمران خان کے دورے کے انتہائی دورس نتائج ہوں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں