وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان کی مویشی منڈیوں میں ہر صورت ایس او پیز پر عملدرآمد کی ہدایت

اسلام آ باد (عکس آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر مویشی منڈیوں

میں ہرصورت ایس او پیزپرعملدرآمدکی ہدایت کردی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ اجلاس

میں میں ملکی سلامتی، سیاسی ومعاشی صورتحال کاجائزہ لیا گیا۔ کابینہ کو ملک میں کورونا وائرس کی مجموعی صورتحال پر

بریفنگ دی گئی اور اسمارٹ لاک ڈاون کی حکمت عملی سمیت صورتحال سے آگاہ کیا گیا،

وفاقی کابینہ نے کورونا وائرس کیسز میں کمی پر اظہار اطمینان کیا۔ ذرائع کے مطابق کابینہ ارکان نے کہا کوروناختم نہیں ہوا،

ابھی مزید احتیاط کی ضرورت ہے جبکہ وزیراعظم نے کابینہ میں کہا عیدالاضحیٰ پرشہری احتیاط کریں۔

وفاقی کابینہ کومویشی منڈیوں سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی،

جس پر وزیراعظم نے مویشی منڈیوں میں ہرصورت ایس او پیزپرعملدرآمدکی ہدایت کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں