وزیراعظم عمران خان کی عوام سے گفتگو کا مقصد انکے مسائل کی نشاندہی اورممکنہ حل ہے، وزیر اطلاعات

اسلام آباد (عکس آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان کی عوام سے گفتگو کا مقصد انکے مسائل کی نشاندہی اورممکنہ حل ہے۔

ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی عوام سے گفتگو کا مقصد انکے مسائل کی نشاندہی اورممکنہ حل ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ انہوں نے قوم کو اپنا ویژن پہنچایا، اس طریقہ کار سے عوام کو براہ راست سوال کرنے اور حکومت کو عوامی تجاویز سے استفادہ کا موقع ملتا ہے،یہ جمہوریت کا بنیادی جزو ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں