وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان کی سری لنکن صدر سے ون آن ون ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

کولمبو (عکس آن لائن ) وزیراعظم عمران خان نے سری لنکن صدر گوٹا بایا راجا پکسے سے ملاقات کی ، جس میں دوطرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے دورہ سری لنکا کے دوسرے دن کے آغاز پر سری لنکا کے صدرگوٹا بایا راجا پکسے سے ملاقات کی ، ملاقات میں دوطرفہ امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے بعد سری لنکن صدر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں