وفاقی کابینہ کا اجلاس

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو ہو گا ،14 نکاتی ایجنڈہ جاری

اسلام آ باد (عکس آن لائن ) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدار ت وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو وزیراعظم آفس میں ہو گا ، اجلاس میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا اور کورونا کی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔

وفاقی کابینہ اجلاس کا 14 نکاتی ایجنڈہ جاری کر دیا گیا ہے ، کیو ائیرویز پرائیویٹ لیمیٹڈ کو ریگولر پبلک ٹرانسپورٹ لائسنس کے اجرا کی منظوری دی جائے گی ، اکنامک پالیسی اسٹیٹمنٹ کی قومی اسمبلی میں پیش کرنے کی کابینہ منظوری دے گی۔ پاکستان کی پہلی کلاوڈ پالیسی کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے ، پرسنل ڈیٹا پروڈکشن بل 2022 کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے ، انتہا پسندی کی روک تھام کے ایکٹ 2022 کے نفاذ کی منظوری دی جائے گی ، اسلام آباد میں بجلی اور گیس کے نئے کنکشن کے لیے رکاوٹیں دور کرنے کے لیے کمیٹی کی تجاویز اجلاس میں پیش کی جائیں گی۔

اجلاس میں سی ای او ڈریپ کی تعیناتی کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے ، کابینہ پی ایس کیو سی اے کراچی میں ڈپٹی ڈی جی فنانس کی تعیناتی کی منظوری دی جائے گی ، کابینہ وزارت سیفران کے حوالے سے 1973 کے رولز آف بزنس میں ترمیم کی منظوری دے گی۔ کابینہ بین المذاہب ہم آہنگی کے مسودے کی منظوری دے گی ، دیامر بھاشا ڈیم کمپنی کے سی ای او کے ایڈیشنل چارج کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ، کابینہ ای سی سی اور لیجیسلیٹیو کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کرے گی، کابینہ کو گزشتہ سال جولائی سے دسمبر تک کے معاشی اشاریوں پر بریفنگ دی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں