اسلام آباد (عکس آن لائن)وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل منگل کو ہوگا ،وفاقی کابینہ 8 نکاتی ایجنڈا پر غور کرے گی ۔ ذرائع کے مطابق کابینہ وفاقی ملازمین کو ڈسپیرٹی ریڈکشن الاؤنس دینے کی منظوری دے گی،وفاقی کابینہ کو اسلام آباد ایئرپورٹ تک میٹروبس منصوبے سے متعلق بریفنگ دی جائیگی ،وفاقی کابینہ آرٹلری ایریا صدر کراچی کی اراضی پر فیڈرل سروسز ٹربیونل کا دفتر تعمیر کرنے کی اجازت دے گی ،
چیئرمین ٹاسک فورس برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کہ بریفنگ بھی کابینہ ایجنڈا میں شامل ہے ،وفاقی کابینہ پاکستان انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ کے بورڈ آف گورنرز کی تشکیل نو کی منظوری دے گی ،وفاقی کابینہ این ٹی ڈی سی کے ایم ڈی کی تعیناتی کی منظوری دے گی ،کابینہ کمیٹی برائے ادارہ جاتی اصلاحات کے گزشتہ اجلاس کے فیصلوں کی توثیق متوقع ہے ،ذرائع کے مطابق آئی ٹی ٹیلی کام پر ٹاسک فورس کے چیئرمین کابینہ کو بریفنگ دینگے۔
ایجنڈا کے مطابق میٹرو بس پراجیکٹ اسلام آباد پر کابینہ کو بریفنگ دی جائے گی،سول ایوی ایشن رولز 1994 پر نظرثانی کیلئے بورڈ کی تشکیل کی منظوری کابینہ ایجنڈا میں شامل ہے ،وفاقی ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کی سمری منظوری کیلئے پیش ہوگی،پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ کراچی کے بورڈ کی تشکیل نو کابینہ ایجنڈا کاحصہ ہے،فیڈرل سروس ٹربیونل کراچی کیمپ کیلئے زمین کی الاٹمنٹ کابینہ ایجنڈا میں شامل ہے ،ادارہ جاتی اصلاحات پر قائم کابینہ کمیٹی کے 4 فروری کے فیصلے توثیق کیلئے پیش ہونگے،نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی کے ایم ڈی کی تقرری کابینہ ایجنڈا میں شامل ہے