وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان کل سکھر اورکراچی کا ایک روزہ دورہ کریں گے

کراچی(عکس آن لائن)وزیراعظم عمران خان جمعہ16اپریل کو سکھر اورکراچی کا ایک روزہ دورہ کریں گے۔وزیراعظم عمران خان جمعہ کواسلام آباد سے سکھر پہنچیں گے،گورنرسندھ عمران اسماعیل اور جی ڈی اے رہنماسردار علی گوہر مہر ودیگر ایئرپورٹ پر استقبال کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان سکھر میں کامیاب نوجوان پروگرام کا افتتاح کریں گے اور پارٹی رہنمائوں سے ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم سکھرمیں جی ڈی اے رہنمائوں سے بھی ملاقات کریں گے۔وزیراعظم 16 اپریل کی دوپہر کراچی کیلیے روانہ ہوں گے جہاں وہ شوکت خانم فنڈ ریزنگ افطارڈنر میں شرکت کریں گے۔وزیراعظم گورنرہائوس میں مختصرقیام کے بعداسلام آبادروانہ ہوجائیںگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں