وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان کل ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے

اسلام آباد(عکس آن لائن ) وزیراعظم عمران خان پیر کوکامیاب جوان پروگرام کے تحت سندھ میں قرض کی تقسیم کے آغاز کے سلسلے میں ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کامیاب جوان پروگرام کے تحت نوجوانوں میں قرض کی تقسیم کا سندھ میں آغاز ہوگیا۔ وزیراعظم عمران خان ) پیر کو ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے اور سندھ بھر سے منتخب نوجوانوں میں رقم کے چیک تقسیم کریں گے۔

نوجوانوں میں چیک تقسیم کرنے کی تقریب گورنر ہاوس کراچی میں منعقد ہوگی، تقریب کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔ وزیراعظم تقریب سے خطاب کریں گے جب کہ وفاقی وزرا اور نوجوانوں کی بڑی تعداد تقریب میں شریک ہوگی۔وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈارکا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے نوجوانوں کے لئے ملکی تاریخ کا سب سے زیادہ بجٹ مختص کیا ہے، سندھ کے لاکھوں نوجوان کامیاب جوان پروگرام کے بینر تلے آ چکے ہیں۔ کامیاب جوان پروگرام سے روزگار میں اضافہ اور غربت میں کمی آئے گی۔معاون خصوصی نے مزید کہا حکومتی سرپرستی میں نوجوانوں کو بہترین رہنمائی اور تربیت دیں گے، نوجوانوں کو جلد روزگار کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں