وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان کا دورہ گلگت بلتستان ملتوی

اسلام آباد (عکس آن لائن)وزیراعظم عمران خان کا دورہ گلگت بلتستان موسم کی خرابی کے باعث ملتوی کردیا گیا ۔ذرائع کے مطابق عمران خان کو اپنے دورہ گلگت بلتستان میں مختلف منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھنا تھا۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کو گلگت بلتستان ترقیاتی پیکیج کے تحت مختلف منصوبوں کا اعلان کرنا تھا، وزیراعظم کو گلگت میں میڈیکل کالج کے قیام کا بھی اعلان کرنا تھا، گلگت بلتستان حکومت نے وزیر اعظم کے دورے کے حوالے سے تیاریاں مکمل کر رکھی تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں