وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا،کورونا اور ویکسین کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا

اسلام آباد (عکس آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل منگل کو طلب کر لیاجس میں کورونا اور ویکسین کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق کابینہ کو ویکسین سے متعلق بریفنگ دی جائے گی،کابینہ ملکی سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لے گی،

وفاقی کابینہ کا 8 نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گی ،کابینہ ہیوی انڈسٹری ٹیکسلا میں پروڈکشن کنٹرول ممبر کی تعیناتی کی منظوری دے گی،این ای ڈی انجینئرنگ یونیورسٹی اینڈ ٹیکنالوجی کے 100 سال مکمل ہونے پر اعزازی سکہ جاری کرنے کی منظوری دی جائے گی ،

عیدالفطر کے موقع پر قیدیوں کی سزا میں کمی کی سمری منظوری کے لیے پیش کی جائے گی،سول انتظامیہ کی مدد کے لیے پاک فوج کی تعیناتی کی منظوری دی جائے گی،ریلوے کنسٹرکشن پاکستان لمیٹڈ کے سی ای او کی تعیناتی بھی ایجنڈے میں شامل ہیں ،ریلوے اور ٹیکس بیریر میں نجی شعبہ کی شمولیت کی منظوری دی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں