عثمان ڈار

وزیراعظم عمران خان نے نوجوانوں کو مفت ٹیکنیکل اور کنوینشنل ہنر سکھانے کیلئے خصوصی پیکج دیا. عثمان ڈار

اسلام آباد (عکس آن لائن):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے نوجوانوں کو مفت ٹیکنیکل اور کنوینشنل ہنر سکھانے کیلئے خصوصی پیکج دیا ہے،60 ہزار نوجوانوں کیلئے “سکلز فار آل” اسکالرشپس کی رجسٹریشن شروع کر دی گئی ہے،

رجسٹریشن کامیاب جوان پروگرام کے بینر تلے شروع کی گئی ہے.اتوار کو اپنے ٹویٹ میں عثمان ڈار نے کہا ہے کہ ایک ہزار سے زائد اداروں میں 250 کورسز میں تربیت فراہم کی جائیگی۔عثمان ڈار نےکہا کہ نوجوان فوری طور پر تکنیکی تربیت کے مفت حصول کیلئے خود کو رجسٹر کرائیں،نوجوان معلومات کیلئے کامیاب جوان اور نیوٹیک کی ویب سائیٹس وزٹ کریں۔انہوں نے کہا کہ بے روزگار نوجوان اپنے ذاتی کاروبار یا روزگار کا خواب پورا کریں،حکومت مکمل طور پر مفت اور بہترین تربیت کی فراہمی یقینی بنا ئے گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں