اسمبلیاں تحلیل

وزیراعظم عمران خان نے اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد (نمائندہ عکس )وزیراعظم عمران خان نے اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اعلان کر دیا ،قوم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہناتھا کہ میں اپنی پوری قوم کو مبارک با د دینا چاہتاہوں قومی اسمبلی کے سپیکر نے غیر ملکی سازش کے تحت پلان کی گئی عدم اعتماد کی تحریک کو اپنے آئنی اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے مسترد کر دیاہے ۔

مجھے کل سے اتنے لوگ پیغام دے رہے تھے کہ پریشان ہیں کہ یہ کیا ہو رہاہے ، ساری قوم کے سامنے غداری ہو رہی تھی ، سازش ہو رہی تھی ، میں ان کو پیغام دینا چاہتاہوں کہ گھبرانا نہیں ہے ، اللہ اس قوم کو دیکھ رہاہے ، 27 رمضان کو پاکستان وجود میں آیا تھا ، اس طرح کی سازش یہ قوم کامیاب نہیں ہو گی ،

سپیکر نے اپنی آئینی طاقت استعمال کرتے ہوئے جو فیصلہ کیا ہے اس کے بعد میں نے ابھی سے صدر کو اسمبلی تحلیل کرنے کی سفارش کر دی ہے ، جہموری ت میں عوام کے پاس جائیں، عوام فیصلہ کریں کہ وہ کس کو چاہتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں