وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلی پنجاب ،چیف سیکرٹری اورآئی جی پنجاب کی ملاقات

لاہور (عکس آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے پر ترجیح دی جائے، سفارشی اور کرپٹ کلچر کاخاتمہ کیا جائے گا، سائلین کو عزت دی جائے اور ان کے مطالبات فوری حل کریں،عوام کی جان و مال کے تحفظ کےلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

ہفتہ کو وزیراعظم عمران خان سے چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران آئی جی پنجاب نے وزیراعظم عمران خان کو پولیس رویے میں بہتری کےلئے وژن سے آگاہ کیا۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم کو صوبے میں امن و امان کی بہتری کےلئے اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کےلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں، وزیراعظم عمران خان نے تھانہ کلچر کی تبدیلی کےلئے سفارشات کو حتمی شکل دینے کی ہدایت کی، وزیراعظم عمران خان نے آئی جی اور چیف سیکرٹری کو دباﺅ سے بالاتر ہو کر کام کرنے کی بھی ہدایت کی۔ وزیراعظم عمران خان کو انتظامی عہدوں پر تبادلوں سے متعلق بریفنگ کی گئی۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے پر ترجیح دی جائے، سفارشی اور کرپٹ کلچر کاخاتمہ کیا جائے گا، سائلین کو عزت دی جائے اور ان کے مطالبات فوری حل کریں۔ قبل ازیں وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچے، ایوان وزیراعلی پہنچنے پر سردار عثمان بزدار نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلی پنجاب نے ملاقات کی جس میں پنجاب کی سیاسی، انتظامی اور ملکی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ عثمان بزدار نے عمران خان کو صوبے کے امور پر بریفنگ دی اور مختلف منصوبوں پر اعتماد میں لیا

اپنا تبصرہ بھیجیں