وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان دو روزہ سرکاری دورے پر 3فروری کو ملائیشیا جائیں گے

اسلام آباد (عکس آن لائن)وزیراعظم عمران خان کے دورہ ملائیشیا کا شیڈول طے پاگیا ہے،وزیراعظم عمران خان 3 فروری کو دورملائیشیا کے دورے پر روانہ ہوں گے ، جہاں وہ ملائیشین ہم منصب ڈاکٹر مہاتیرمحمد سےون آن ون ملاقات کریں گے، جس میں دوطرفہ تعلقات،تجارت وسرمایہ کاری کے فروغ پربات چیت ہوگی۔

وزیراعظم کے ہمراہ اعلی سطح کاوفدبھی ملائیشیاروانہ ہوگا، پاکستان اورملائیشیاکے درمیان وفودکی سطح پرمذاکرات 4فروری کوہوں گے۔یاد رہے گذشتہ سال دسمبر میں ملائیشین وزیراعظم نے عمران خان کیلئے پروٹون 70 گاڑی کا تحفہ بھیجا تھا، جسے مشیر تجارت عبدالرزاق داد وزیراعظم کی جانب سے وصول کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں