وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف کی شیخ محمد بن زاید النہیان کو صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

اسلام آباد (نمائندہ عکس)وزیراعظم شہباز شریف کی شیخ محمد بن زاید النہیان کو صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی گئی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے شیخ محمد بن زاید النہیان کو متحدہ عرب امارات کے نئے صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے لکھا کہ میں ان کے لیے نیک تمناوں کا اظہار کرتا ہوں اور ہماری کثیر جہتی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مل کر کام کرنے کا منتظر ہوں۔

جاری کردہ ٹوئٹ میں وزیر اعظم لکھتے ہیں کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے برادرانہ تعلقات نئی بلندیوں کو چھونے کے لیے تیار ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں