وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف مقررہ سرکاری دفتری اوقات سے پہلے ہی صبح 8 بجے دفتر پہنچ گئے

اسلام آ باد (عکس آن لائن ) وزیراعظم شہباز شریف مقررہ سرکاری دفتری اوقات سے پہلے ہی صبح 8 بجے دفتر پہنچ گئے ،وزیراعظم آفس کے افسران اور عملے کی دوڑیں لگ گئیں ۔

منگل کو وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم آفس پہنچ گئے، باضابط ذمہ داریوں کی انجام دہی شروع کردی،وزیراعظم شہباز شریف مقررہ سرکاری دفتری اوقات سے پہلے ہی صبح 8 بجے دفتر پہنچ گئے ،وزیراعظم آفس کے افسران اور عملے کی دوڑیں لگ گئیں ،رمضان المبارک میں سرکاری اوقات کار کے مطابق صبح 10 بجے دفاتر کھلنے کا وقت مقرر ہے ،وزیراعظم شہباز شریف نے سرکاری دفاتر کے اوقاتِ کار میں تبدیلی کر دی، دفتر 10 بجے کے بجائے صبح 8 بجے کام شروع کریں گے وزیراعظم شہباز شریف نے ہفتے میں 2 سرکاری تعطیلات ختم کر دیں، سرکاری دفاتر میں اب ہفتے میں صرف ایک تعطیل ہوگی۔

وزیراعظم شہباز شریف کا آفس سنبھالتے ہی عوام کے ریلیف کے اعلانات پر عملدرآمد کا آغاز کر دیا شہباز شریف نے گزشتہ روز قومی اسمبلی میں کئے گئے اپنے اعلانات پر عملدرآمد کے احکامات جاری کر تے ہوئے رمضان المبارک کے دوران سستے بازاروں میں معیاری اور کم دام پر اشیاءکی فراہمی یقینی بنانے کا حکم دیدیا ۔وزیراعظم نے رمضان بازاروں کی سخت مانیٹرنگ یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو سستی اشیاءکی فراہمی میں غفلت برداشت نہیں کروں گا۔پینشنرز کی پینشن میں اضافے، کم از اکم اجرت 25 ہزار کرنے کے اعلانات پر فی الفور عمل درآمد کا حکم دیدیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں