قمرالزمان کائرہ

وزیراعظم خود کنفیوژ ن میں ہیں لوگ مررہے ہیں وباءدن بدن شدت اختیار کرتی جارہی ہے،قمرالزمان کائرہ

سمبڑیال(نمائندہ عکس آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی سنٹرل پنجاب کے صدر چوہدری قمرالزمان کائرہ نے کہا ہے کہ کورونا ایک عالمی وبائی مرض ہے جس مقابلہ سب کو مل کر کرنا ہوگامگر وزیراعظم خود کنفیوژ ن میں ہیں لوگ مررہے ہیں وباءدن بدن ملک بھر میں شدت اختیار کرتی جارہی ہے اورحکومت اس پر توجہ کی بجائے سیاسی مخالفین پر طعنہ زنی میں مصروف ہے وزراءاس معاملے میں نااہل نیازی اورحکومت کی کارکردگی پر بات کرنے گریزاں ہیں اپنی کارکردگی پر بتانے کی بجائے اپوزیشن کے خلاف بیانات جاری کرتے رہتے ہیں

کورونا میں مبتلا مریضو ں سے سے بھیڑ بکریوں کی طرح سلو ک کیا جارہا ہے قرنطینہ میں مریض کو غیر معیاری کھانا دیا جارہا ہے اوران مریضوں کی بہتری کے لیے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے جارہے ہیں ان خیالات کااظہارانہوںنے پیپلزپارٹی سٹی سمبڑیال کے جنرل سیکرٹری چوہدری کاشف گجر کی رہائشی گاہ پران کے کزن چوہدری محمد آصف گجر کی وفات پر اظہارتعزیت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پیپلزپارٹی کے رہنما چوہدری اعجاز احمد سماں، چوہدری طاری گجر، پیپلزپارٹی تحصیل سمبڑیال کے جنرل سیکرٹری شیخ طاہر دانش ، محمد افضل رحما نی سمیت دیگر بھی موجود تھے

انہوںنے مزید کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کے خدشہ کے باعث حکومت کی طرف سے کیا گیا لاک ڈاﺅن غریب گھرانوں کے لیے وبال جان بنتا جارہا ہے موجودہ صورتحال کے تناظر میں صنعت کاراورتاجر برادری سمیت دیگر مخیر حضرات کوچاہیے کہ وہ حالات کا ادراک کرتے ہوئے سفید پوش طبقہ کی مالی امداد کا بیڑہ اٹھائیں اورہر شخص اپنے غریب رشتہ داروں کی بھی مالی امداد کو یقینی بنائیں اورٹائیگر فورس کے ذریعے تحریک انصاف اپنے حلقوں کو مضبوط کرنے جارہی ہے اس فورس کا عام شہری کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں