وزیراعظم آفس میں ہنگامی اجلاس طلب کر لیا گیا ہے

وزیراعظم آفس میں ہنگامی اجلاس طلب کر لیا گیا ہے

اسلام آباد (عکس آن لائن ) وزیراعظم آفس میں ہنگامی اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔وزراعظم عمران خان نے کابینہ کے سینئیر اراکین اور لیگل ٹیم کو بھی بلا لیا۔وزیراعظم عمران خان نے اٹارنی جنرل، بیرسٹر فروغ نسیم اور سیکرٹری قانون کو بھی طلب کر لیا ہے۔وزیراعظم آفس میں بلائے گئے اجلاس میں سپریم کورٹ کی طرف سے اٹھائے گئے اعتراضات پر مشاورت کی جاے گی۔
وزیراعظم عمران خان نے اجلاس میں بابر اعوان کو بھی خصوصی طور پر بلایا ہے۔اجلاس میں آج سپریم کورٹ میں ہونے والی سماعت پر بھی مشاورت کی جائے گی

اپنا تبصرہ بھیجیں