وزیراعظم آزاد کشمیر

وزیراعظم آزاد کشمیر کی بلدیاتی انتخابات 30 نومبر سے قبل کرانے کی ہدایت

مظفر آ باد (نمائندہ عکس)وزیر اعظم تنویر الیاس نے آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات 30 نومبر سے قبل کرانے کی ہدایت کردی ہے۔ وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان کی زیر صدارت مظفرآباد میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے اعلی سطی اجلاس ہوا جس میں الیکشن کی جملہ ضرویات کے حوالے سے تفصیلی غوروغوص کیا گیا۔

اجلاس میں وزیر اعظم نے آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات 30 نومبر سے قبل کرانے کی ہدایت کردی ہے۔ اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ الیکشن کمیش نے نومبر کے دوسرے ہفتے میں شیڈول جاری کرنے کے حوالے سے حکومت کو خط لکھ دیا ہے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ حکومت آئندہ چند روز میں الیکشن کمیشن کو حتمی شیڈول کے لیے تاریخ فکس کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں