سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد

وزراکی موجودگی میں ریاستی اداروں کیخلاف نازیبا نعرے سوالیہ نشان ہیں،شیخ رشید

راولپنڈی(نمائندہ عکس)سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزرا کی موجودگی میں ریاستی اداروں کے خلاف نازیبا نعرے سوالیہ نشان ہیں،سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پر شیخ رشید احمد نے لکھا کہ جب کرمینل قانون بناتے ہیں تو انصاف کا مذاق اڑتا ہے، مانگے تانگے کے بیرون ملک دوروں سے کچھ امداد نہیں ملے گی،انہوں نے کہا کہ زرمبادلہ کے ذخائر تیزی سے کم ہو رہے ہیں،

ڈالر نایاب سرمایہ کاری کی جھوٹی تسلی سب بیکار ہے،سابق وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ اقتدار کے بھوکوں کاجمعہ بازارلگا ہے، وزرا کی موجودگی میں ریاستی اداروں کے خلاف نازیبا نعرے سوالیہ نشان ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں