پارٹی رہنماؤں

وزراء کے ذریعے میڈیا پر دوسرے پارٹی رہنماؤں کو چور کہنے اور گالیاں دینے سے قومی یکجہتی قائم نہیں ہو سکتی

اسلام آباد (عکس آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزراء کے ذریعے میڈیا پر دوسرے پارٹی رہنماؤں اور جماعتوں کو چور کہنے اور گالیاں دینے سے قومی یکجہتی قائم نہیں ہو سکتی ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ ملک میں کورونا کے معاملے پہ قومی یکجہتی ، اتحاد اور وفاق کی اکائیوں کو ساتھ رکھنے کی ذمہ داری صرف اور صرف وزیراعظم کی ہے ۔

انہوںنے کہاکہ اپنے وزراء کے ذریعے میڈیا پر دوسرے پارٹی رہنماؤں اور جماعتوں کو چور کہنے اور گالیاں دینے سے قومی یکجہتی قائم نہیں ہو سکتی ۔ انہوںنے کہاکہ قومی یکجہتی قائم کرنے کے لئے تھوڑی دیر کے لئے ذہنی طور پر عمران صاحب کو ملک کا وزیراعظم بننا ہو گا ۔

انہوںنے کہاکہ ملک اِس وقت عمران صاحب کی طرف دیکھ رہا ہے ،لاک ڈاؤن کی ساتھ صوبوں ، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے ساتھ مل کر متبادل معاشی اور ریلیف حکمتِ عملی دینا ہو گی ،کورونا کے خلاف جنگ لڑنے کے لئے ملک کو اِس وقت قومی یکجہتی ، اتحاد اور ایک ہونے کی ضرورت ہے ۔

انہوںنے کہاکہ حکومت کی ساری توجہ اِس وقت ڈاکٹرز، طبی عملے کی حفاظت ، مزدور ، دہاڑی دار اور غریب طبقہ کی طرف ہونا چاہیے،اس وقت ایک وڑن، واضح سوچ اور پورے پاکستان کے لئے ایک حکمت عملی کی ضرورت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں