وزارت صحت

وزارت صحت نے پاکستان میں کرونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آنے کی تردید کر دی

اسلام آباد(عکس آن لائن) وزارت صحت نے پاکستان میں کرونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آنے کی تردید کر تے ہوئے کہا ہے کہ اس حوالے سے غلط رپورٹنگ کی جارہی ہے،پاکستان بھر میں کرونا وائرس کا کوئی مریض اب تک سامنے نہیں آیاہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ اس حوالے سے میڈیا میں چلنے والی خبریں درست نہیں۔انہوں نے کہا امید ہے میڈیا اس معاملے پر ذمہ دارانہ رپورٹنگ کرے گا ،انہوں نے اپیل کی ہے کہ ایسی خبریں بنا تصدیق کے ہر گزنہ چلائی جائیں اور قوم کی تشویش نہ بڑھائی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں