وزارت خزانہ

وزارت خزانہ کے ملازمین کیلئے نو نومبر کی سرکاری چھٹی منسوخ کردی گئی

اسلام آباد (عکس آن لائن)پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اقتصادی جائزہ مذاکرات کا معاملہ، وزارت خزانہ کے ملازمین کیلئے نو نومبر کی سرکاری چھٹی منسوخ کردی گئی۔سیکرٹری خزانہ کی ہدایات پر وزارت خزانہ کے ملازمین کیلئے چھٹی منسوخ ہوئی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق آئی ایم ایف سے مذاکرات کی وجہ سے نو نومبر کو وزارت خزانہ میں معمول کے مطابق کام ہوگا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام ایڈیشنل سیکرٹریز اور ونگز کے ہیڈ اپنی اور ماتحت عملے کی حاضری کو یقینی بنائیں،پاکستان اور آئی ایم ایف کے حکام کے درمیان تکنیکی سطح مذاکرات آئندہ ہفتے کے آخر تک جاری رہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں