عامر میر

وزارت اطلاعات و نشریات نے الیکٹرانک، پرنٹ و ڈیجیٹل میڈیا کو جاری اشتہارات کی مد میں ادائیگیوں کی تفصیلات جاری کر دیں

اسلام آباد (عکس آن لائن)وزارت اطلاعات و نشریات نے الیکٹرانک، پرنٹ و ڈیجیٹل میڈیا کو جاری اشتہارات کی مد میں ادائیگیوں کی تفصیلات جاری کر دیں۔

جاری اعلامیہ کے مطابق کسان پیکیج، یوتھ پروگرام، بی آئی ایس پی، قومی دنوں، غیر ملکی دوروں سے متعلق میڈیا مہمات بھی چلائی جاتی ہیں، وزارت اطلاعات کی جانب سے کلاسیفائیڈ اور ان کلاسیفائیڈ (ڈسپلے) کیٹیگریز میں اشتہارات جاری کئے جاتے ہیں۔ وزارت اطلاعات کے مطابق پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ 437 وفاقی محکموں و اداروں کے اشتہارات کے بلوں کی ادائیگی میں اپنا کردار ادا کرتا ہے،

وزارت اطلاعات کے مطابق جولائی 2021ئسے جون 2022ء تک پی ٹی آئی حکومت کے جاری کردہ اشتہارات کی مد میں پی ڈی ایم حکومت کے دور میں 2 ارب 47 کروڑ 50 لاکھ 53 ہزار 713 روپے کی ادائیگیاں ہوئیں۔وزارت اطلاعات کے مطابق جولائی 2022ء سے جون 2023ء تک وزارت اطلاعات نے جاری کئے گئے اشتہارات کی مد میں 2 ارب 93 کروڑ روپے کی ادائیگیاں کیں۔

وزارت اطلاعات کے مطابق جولائی 2022 سے جون 2023ء تک پی ڈی ایم حکومت کے دور میں وفاقی وزارتوں اور محکموں نے پرنٹ والیکٹرانک میڈیا کو 98 کروڑ 73 لاکھ 18 ہزار 74 روپے ادا کئے۔وزارت اطلاعات کے مطابق پرنٹ، الیکٹرانک، ڈیجیٹل میڈیا، آئوٹ ڈور میڈیا کی جانب سے پی ڈی ایم حکومت کو 2 ارب 74 کروڑ 11 لاکھ 4 ہزار 91 روپے کے بل موصول ہوئے، یہ بل جولائی 2021ء سے جون 2022ء تک جاری کردہ اشتہارات کی مد میں موصول ہوئے۔

وزارت اطلاعات کے مطابق جولائی 2021ء سے جون 2022ء کے عرصہ کے لئے موصولہ بلوں کے تحت 2 ارب 47 کروڑ 50 لاکھ 53 ہزار 713 روپے کی ادائیگیاں کی گئیں۔ وزارت اطلاعات کے مطابق جولائی 2022ء سے جون 2023ء تک وزارت اطلاعات و نشریات کو اشتہارات کی مد میں 3 ارب 97 کروڑ 25 لاکھ 55 ہزار 654 روپے کے بل موصول ہوئے۔وزارت اطلاعات کے مطابق جولائی 2022ء سے جون 2023ء کے عرصہ کے لئے موصولہ بلوں کے تحت 2 ارب 93 کروڑ روپے کی ادائیگیاں ہوئیں۔

وزارت اطلاعات کے مطابق جولائی 2022 سے جون 2023ء تک دیگر وفاقی وزارتوں/محکموں اور اداروں کی اشتہاری مہم کے لئے 1 ارب 86 کروڑ 21 لاکھ 46 ہزار 890 روپے کے بل موصول ہوئے اور 98 کروڑ 73 لاکھ 18 ہزار 74 روپے کی ادائیگیاں کی گئیں۔وزارت اطلاعات کے مطابق یہ تمام اعداد و شمار پبلک ڈومین میں موجود ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں