اے ایس پی وزیرآباد

وبائی آفت میں ڈاکٹرز ہمارے فرنٹ لین ہیرو ہیں ،اے ایس پی وزیرآباد سرکل اکرام اللہ خان

جامکے چٹھہ (نمائندہ عکس آن لائن)اے ایس پی وزیرآباد سرکل اکرام اللہ خان نے کہاوبائی آفت میں ڈاکٹرز ہمارے فرنٹ لین ہیرو ہیں کرونا وائرس کی وجہ سے لوگ اپنے گھروں میں محصور ہیں انسانیت کی خدمت کر نے والے محسن انسانیت ہیں فری کیمپ سے علاقے کے لوگوں کو انکی دہلیز پر سہولت میسر ہوئی

ان خیالات کا اظہار انہوں نے احمد نگرمحمدی ویلفیئر سو سائٹی کی طرف سے لگایا جانے والے فری کیمپ میں وزٹ کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کرونا وائرس سے نجات احتیاطی تدابیر سے ہی ممکن ہے مشکل حالات میں بھی پولیس کے جوان عوامی خدمت میں شانہ بشانہ ہیں ایس ایچ او احمد نگر سید قیصر عباس اورڈاکٹر راﺅ حنظلہ اسلم نے کہا عالمی وباءسے نمٹنے کیلئے اب تک درجنوں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف اپنی جانوں کے نظرانے دے چکے ہیں م

حمدی ویلفیئر میں تما م سینئر ڈاکٹرز نے فری خدمات کے ساتھ عطیہ بھی دیئے مخیر حضرات کا شکر یہ ادا کرتے ہیں اس مو قع پر چیف محمدی ویلفیئر سیٹھ احسان اللہ،سیٹھ اورنگ زیب، سیٹھ عمیر امتیاز و دیگر ممبران بھی موجود تھے،ڈاکٹرز اور سٹاف میں حسان طارق،وقاص بٹ ،سرجن ڈاکٹر محمد حسنین رضا،ڈاکٹر منصور اعجاز،ڈاکٹر تصور حسین چٹھہ،سرجن داکٹر آمنہ عمیر،سرجن ڈاکٹر فر خ چیمہ،ڈاکٹر شعیب کھو کھرنے اپنی خدمات سر انجام دیں اور فری معائنہ کے بعد فری دوائی بھی دی گئی

اپنا تبصرہ بھیجیں