وزیر خارجہ

والدہ کی جدوجہد سے تحریک لیتے ہیں، بلاول بھٹو زرداری

کراچی (عکس آ ن لائن)سابق وزیرِ اعظم اور پیپلز پارٹی کی سابق چیئر پرسن شہید بے نظیر بھٹو کے 15 ویں یوم شہادت کے موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ والدہ کی آمریت اور انتہا پسندی کے خلاف بہادرانہ جدوجہد سے تحریک لیتے ہیں۔شہید بے نظیر بھٹو کے 15 ویں یومِ شہادت کے موقع پر ان کے تینوں بچوں نے والدہ کی یاد میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغامات جاری کر دیے۔مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر بختاور بھٹو زرداری نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ پچھلے 15 برس میں ہائی اسکول مکمل کرنے سے لے کر یونیورسٹی جانے اور گریجویشن مکمل کرنے تک بہت سے سنگِ میل عبور کیے۔انہوں نے یہ بھی لکھا ہے کہ بچپن سے لے کر اپنے بچے کی پیدائش تک ہر یاد گار اور اہم لمحات پھر چاہئیں، وہ بڑے ہوں یا چھوٹے، خوشی کے ہو ں یا رنج کے، اس غم کو ہر بار ترو تازہ کر دیتے ہیں۔

آصفہ بھٹو نے والدہ کی یاد میں بلاگ لکھا ہے تاہم اس کی چند سطور ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے لکھتی ہیں کہ 15 سال گزر گئے اور زخم ابھی تک بھرا نہیں، پاکستان ابھی تک اپنی پہلی خاتون وزیرِ اعظم کے چلے جانے سے پیدا ہونے والے خلا کو پر نہیں کر سکا۔دوسری جانب وزیرِ خارجہ کے منصب پر فائز پی پی پی کے موجودہ چیئرمین اور شہید بے نظیر بھٹو کے صاحبزادے بلاول بھٹو زرداری نے جاری کیے گئے ویڈیو پیغام میں بتایا ہے کہ وہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کو ان کے 15 ویں یومِ شہادت پر خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے لاڑکانہ پہنچ رہے ہیں۔انہوں نے محترمہ بے نظیر بھٹو سے سیکھا ہوا اہم سبق بھی شیئر کیا ہے کہ ہم شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی بہادرانہ جدوجہد بمقابلہ آمریت اور انتہا پسندی سے تحریک لیتے ہیں۔اپنے بیان میں بلاول نے کہا ہے کہ بے نظیر بھٹو شہید نے مجھے صرف چند مراعات یافتہ افراد کی نہیں بلکہ پورے پاکستان کے عوام کی خدمت کرنا سکھایا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں