وائس ایڈمرل نوید اشرف

وائس ایڈمرل نوید اشرف پاک بحریہ کے نئے سربراہ مقرر

اسلام آباد (عکس آ ن لائن ) وائس ایڈمرل نوید اشرف پاک بحریہ کے نئے سربراہ مقرر ہوگئے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق وائس ایڈمرل نوید اشرف کو 7 اکتوبر 2023 کو ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دی جائے گی اور تبدیلی کمانڈ کی تقریب 7 اکتوبر 2023 کو اسلام آباد میں ہوگی۔

پاک بحریہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وائس ایڈمرل نوید اشرف نے 1989 میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا، وائس ایڈمرل نوید اشرف نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد، امریکی نیول وار کالج اور برطانیہ کے رائل کالج آف ڈیفنس اسٹیڈیز سے فارغ التحصیل ہیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ وائس ایڈمرل نوید اشرف اہم کمانڈ اور سٹاف عہدوں پر کام کرنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں، وائس ایڈمرل نوید اشرف کمانڈر پاکستان فلیٹ اور کمانڈنٹ پاکستان نیول اکیڈمی کے فرائض سر انجام دے چکے ہیں۔

نوید اشرف ڈپٹی چیف آف نیول سٹاف آپریشنز، ڈپٹی چیف آف نیول سٹاف ٹریننگ اینڈ، ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف ایڈمن اور ڈپٹی پریذیڈنٹ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔ ترجمان کے مطاق وائس ایڈمرل نوید اشرف اس وقت نیول ہیدکوارٹرز میں چیف آف سٹاف کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں، غیر معمولی پیشہ ورانہ خدمات اور بہادری کے اعتراف میں نوید اشرف کو ہلالِ امتیاز ملٹری اور تمغہ بسالت سے نوازا جا چکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں