اداکارہ ندایاسر

وائرل ہونے والی لڑکیوں کے شوز پسند کیے جانے میں میرا قصور نہیں، ندا یاسر

کراچی (عکس آ ن لائن)معروف ٹی وی میزبان ندا یاسر نے کہا ہے کہ ان کے پروگرام میں وائرل ہونے والی لڑکیوں کو بلانے اور ان کے شوز کو لوگوں کی جانب سے پسند کیے جانے پر ان کا کوئی قصور نہیں، کیوں کہ لوگ ایسے ہی لوگوں کو دیکھنا چاہتے ہیں۔ندا یاسر کو حال ہی میں اپنے شو میں ‘میرا دل یہ پکارے آجا’ پر ڈانس کرنے والی ٹک ٹاکر عائشہ کو بلانے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔اس سے قبل بھی ندا یاسر کو ‘پاوری گرل’ دنانیر مبین کو بھی شو میں بلانے پر انہیں تقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے افراد کو اپنے شو میں بلانے پر لوگوں کی تنقید کے حوالے سے حال ہی میں ندا یاسر نے ایک ٹاک شو میں کھل کر بات کی اور شکوہ کیا کہ انہیں تنقید کا نشانہ بنانا غلط ہے۔میزبان حسن چوہدری کے ٹاک شو میں بات کرتے ہوئے ندا یاسر نے دلیل دی کہ وہ اپنے پروگرام میں دوسرے بڑے کارنامے سر انجام دینے والے افراد کو بھی بلاتی ہیں مگر ان کے وہ پروگرام نہ تو دیکھے جاتے ہیں اور نہ ہی ان کے کلپس وائرل ہوتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں