شہباز گل

ن لیگ کے ملک دشمن بیانیے کیساتھ انکی اپنی جماعت بھی کھڑی نہیں ہے ، شہباز گل

اسلام آباد (عکس آن لائن ) وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا ہے میاں مفرور کے ملک دشمن بیانیے کے ساتھ انکی اپنی جماعت کھڑے ہونے کیلئے تیار نہیں۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹس میں شہباز گل نے کہا صوبائی صدر بلوچستان کے بعد ن لیگ خیبر پختونخوا کے صوبائی سینئر نائب صدر انتخاب خان چمکنی بھی پارٹی بیانئے کی مخالفت میں مستعفی ہو گئے۔

انہوں نے کہا میاں مفرور کے ملک دشمن بیانیے کے ساتھ ان کی اپنی جماعت کھڑے ہونے کیلئے تیار نہیں، پی ڈی ایم کی آڑ میں کھیلا جانے والا کھیل اپنے انجام کو پہنچنے والا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں