فیاض الحسن چوہان

( ن) لیگ کی سیاست ٹی ٹی سے شروع اور ٹاٹا پر ختم ہو جاتی ہے‘فیاض الحسن چوہان

لاہور(عکس آن لائن) وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ ( ن) لیگ کی سیاست ٹی ٹی سے شروع اور ٹاٹا پر ختم ہو جاتی ہے‘ بلاول زرداری گروپ کے چیف ایگزیکٹیو ثابت ہوچکے انہیں اب نیب جانا ہی پڑے گا‘ اگلے الیکشن اب کوٹ لکھپت جیل میں ہی ہوں گے جہاں صدر مریم نواز ہوں گی جبکہ وزیر اعظم کیلئے خواجہ سعد رفیق نامزد ہوں گے ‘ن لیگ دور میں جج عدلیہ یا سکیورٹی ادارہ کوئی کارروائی کرتا تو طلال نہال حنیف عباسی خواجہ سعد رفیق آل شریف کا تحفظ کرتے اور اداروں کو برا بھلا کہتے رہے ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ ن لیگ کے اربوں کھربوں روپے ٹی ٹی کے زریعے کرپشن پکڑے جاتے تو ٹا ٹا شروع کردیتی ہے ۔ ٹی ٹی ٹا ٹا کیش بوائیز ڈاکٹر نثار گل علی احمد سے پوچھ پوچھ کر نیب والے تھک گئے اب احسن اقبال نیب کے پاس بتا دیں کہ کرپشن کیسے کی ۔ منی لانڈرنگ ٹی ٹی کی کرپشن سے ن لیگ کی سیاست سے چلتی رہی ۔ انہوں نے کہا کہ اگلے الیکشن اب کوٹ لکھپت جیل میں ہی ہوں گے جہاں صدر مریم نواز ہوں گی جبکہ وزیر اعظم کیلئے خواجہ سعد رفیق نامزد ہوں گے ۔ن لیگ دور میں جج عدلیہ یا سکیورٹی ادارہ کوئی کارروائی کرتا تو طلال نہال حنیف عباسی خواجہ سعد رفیق آل شریف کا تحفظ کرتے اور اداروں کو برا بھلا کہتے رہے ۔ پاکستان کے استحکام کیلئے اداروں کو ساتھ لے کر چلیں گے ۔ججز، جرنیل سیاستدان جان چکے ہیں کہ اپنی حدود میں رہ کر کام کرنا ہے۔ آل شریف زرداری اور پی ٹی آئی کے لوگوں سب کا احتساب ہورہاہے۔ انکا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی پرویز مشرف کی ترجمان نہیں ہے ۔

کچھ لوگ عدالتوں اور بیماری کا بہانہ بناکر باہر گئے پہلے کہتے رہے باہر نہیں جائیں گے لیکن وہ چلے گئے۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ بلاول جمہوریت کاجو درس دے رہے ہیں انہیں بے نظیر زرداری سے ہوتی ہوئی پارٹی کے بزرگوں نے لیڈر بنا دیا ہے۔جمہوریت جمہوریت کا لفظ بلاول کے منہ سے نہیں جچتا ۔نیب میں بلاول پیش نہیں ہوئے زرداری گروپ کے چیف ایگزیکٹو ثابت ہو چکے ہیں انہیں نیب جانا پڑے گا ۔نارروال کے سقراط احسن اقبال کو نیب نے بلایا ہے اب وہ جواب دیں۔ ن لیگ کی سیاست ٹی ٹی سے شروع اور ٹا ٹا پر ختم ہو جاتی ہے ۔

اربوں کھربوں روپے ٹی ٹی کے زریعے کرپشن پر پکڑے جاتے تو ٹا ٹا شروع ہو جاتی ہے ۔ٹی ٹی ٹا ٹا کیش بوائیز ڈاکٹر نثار گل علی احمد سے پوچھ پوچھ کر نیب والے تھک گئے اب احسن اقبال نیب کے پاس بتا دیں کرپشن کیسے کی ۔ انہوں نے کہا کہ ایسٹ انڈیا بل پر بھارت میں آگ لگی ہے نریندر مودی نے ظلم کا بازار گرم کر رکھا ہے۔ عیسائیوں کے ساتھ بھی غیر انسانی رویے کی مذمت کرتے ہیں ۔آر ایس ایس کے لیڈر نے بیان دیا جرمنی جیسے بھارت میں حالات ہونے چاہئیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ متنازعہ شہریت کے بل کی مذمت کرتے ہیں تمام اقوام مسلمان یا عیسائی جرات دلیری کے ساتھ ظلم کے بل کے خلاف جدوجہد کررہے ہیں ۔یورپ امریکہ ایسٹ انڈیا کے حالات پر نوٹس لے اس وقت عیسائی مسلمانوں کے ساتھ ظلم پر اقدامات کریں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں