عمر سرفراز

ن لیگ کی انا کی وجہ سے پنجاب تین ماہ آئینی و سیاسی بحران کا شکار رہا، عمر سرفراز

لاہور (نمائندہ عکس ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ ن لیگ کی انا کی وجہ سے پنجاب تین ماہ آئینی و سیاسی بحران کا شکار رہا۔

جمعہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ ن لیگ کی ضد، انا کی وجہ سے پنجاب تین ماہ آئینی و سیاسی بحران کا شکار رہا، آئین و قانون شکنی انتظامیہ اور پولیس کے ذریعے وزیراعلی اور گورنر کے دفاتر پر قبضہ کیا گیا۔ جاری کردہ ٹوئٹ میں عمر سرفراز چیمہ لکھتے ہیں کہ بیرونی سازش کے ذریعے مسلط مافیا نے پاکستانی معیشت تباہ کر دی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نالائق مہنگائی ختم کرنے کے دعویداروں نے اپنے لئے این آر او کے بدلے ملکی مفاد کا سودا کیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں