راناثنااللہ

(ن )لیگ کو پنجاب میں مہنگائی اور بانی پی ٹی آئی کی سزائوں پر ہمدردی سے نقصان ہوا،رانا ثناء اللہ

لاہور(عکس آن لائن)مسلم لیگ (ن)پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے اعتراف کیا ہے کہ مسلم لیگ (ن )کو وسطی پنجاب میں نقصان مہنگائی اور بانی پی ٹی آئی کی سزائوں پر ہمدردی سے ہوا ہے۔

خصوصی گفتگو میں انہوں نے کہاکہ نواز شریف کا خیال تھا اور ہے کہ سادہ اکثریت نہ ملے تو دوسروں کے ساتھ مل کر حکومت بنانی چاہیے۔پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے سوال پر انہوں نے کہاکہ اس کا فیصلہ نواز شریف کریں گے تاہم پارلیمانی پارٹی انہیں مشورہ دے سکتی ہے۔

رانا ثناء اللہ نے کہاکہ ایم کیو ایم نے ہم سے مذاکرات میں حصہ نہیں مانگا بلکہ اپنے مطالبات پر بات کی ہے،ان کا ایک مطالبہ آئینی ترمیم کا ہے مگر نئی پارلیمنٹ ایک معلق پارلیمنٹ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں