نئے صوبے

ن لیگ کا نئے صوبے کیلئے حکومتی قرارداد کی مخالفت کا عندیہ

اسلام آباد(عکس آن لائن)مسلم لیگ ن نے نئے صوبے کے لیے وفاقی حکومت کی قرارداد کی مخالفت کا عندیہ دیا ہے۔ شاہدخاقان عباسی بہاولپور میں سابق وفاقی وزیر میاں بلیغ الرحمان کی رہائشگاہ پہنچے جہاں انہوں نے بلیغ الرحمان سے ان کی والدہ کی وفات پر تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی۔

اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نے صوبہ بہاولپور اور صوبہ جنوبی پنجاب کی قرادداد اسمبلیوں سے پاس کرائی ہوئی ہے۔سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت ہماری قراردادوں کو اسمبلی میں نہ لائی تو ہم نئے صوبے کے لیے پیش کردہ قرارداد کی مخالفت کریں گے۔خیال رہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے گزشتہ روز کہا تھا کہ تحریک انصاف جنوبی پنجاب صوبے کا اپنا وعدہ پورا کرے گی اور اس حوالے سے اسمبلی میں قرارداد لائی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں