ڈاکٹر شہباز گل

( ن )لیگ نے ترقی کے نہیں تنزلی کے بہت سے کام کئے، ڈاکٹر شہباز گل

اسلام آباد (عکس آن لائن) معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے احسن اقبال کے بیان پر ردعمل کا اظہار کترے ہوئے کہا ہے کہ ( ن )لیگ نے ترقی کے نہیں تنزلی کے بہت سے کام کئے، آپ نے ہمیشہ اْس کام میں پیسہ لگایا جس میں کمائی کا موقع ہو ، ترقیاتی کام ہوئے ہوتے تو ملک ترقی یافتہ ہوتا ۔

ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ ترقیاں اپنے لئے رکھ کر آپ نے عوام کے حق میں تاریکیاں رکھیں، آپ نے قوم کو اورنج لائن اور سستی روٹی جیسے ترقیاتی پراجیکٹ دیئے۔ڈاکٹر شہباز گل نے کہاکہ آپ کے اورنج پراجیکٹ کی وجہ سے پنجاب حکومت 12 سال تک سالانہ 40 اعشاریہ 62 ملین امریکی ڈالر ادا کرے گی، اورنج لائن پر روزانہ اڑھائی کروڑ کی بجلی روزانہ خرچ ہو گی اور بل عوام کی جیب سے جائے گا،

بھاشا ڈیم 2027 میں مکمل ہونا ہے اور انشااللہ عمران خان ہی اسے مکمل کریں گے۔ڈاکٹر شہباز گل نے کہاکہ 650 بلین جو ہم نے PSDP میں رکھا جو پراجیکٹس پر خرچ ہوگا لوگوں کی جیبوں میں نہیں جائے گا، اس پیسے سے بھائیوں اور سمدھیوں کو کنٹریکٹ دے کر 3 لاکھ کے پودوں نہیں لگائے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں