ہمایوں اختر خان

(ن) لیگ ملک و قوم کے بہترین مفاد میں کچھ وقت کےلئے اپنی منفی سیاست کو قرنطینہ کر لے،ہمایوں اختر خان

ؒلاہور(عکس آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما وسابق وفاقی وزیر ہمایو ں اختر خان نے کہا ہے کہ کوروناوائرس کی وجہ سے معاشی مشکلات کا شکارہونے والوں کو مزید ریلیف بھی فراہم کیا جائے گا جس کےلئے منصوبہ بندی جاری ہے ،وزیراعظم عمران خان کوروناوائرس کی وبا ءپر کامیابی کے ساتھ قابو پانے کیلئے صورتحال کا ازخود جائزہ لے رہے ہیں،مسلم لیگ (ن) ملک و قوم کے بہترین مفاد میں کچھ وقت کےلئے اپنی منفی سیاست کو قرنطینہ کر لے ۔

اتوار کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان ہرلمحے معاشی ٹیم کے ساتھ رابطے میں ہیں اور کورونا وائرس کے معیشت اور کمزور طبقات پر پڑنے والے منفی اثرات کو زائل کرنے کےلئے سوچ بچار کر رہے ہیں ۔ حکومت کی دن رات کی کاوشوں کے باوجود اپوزیشن کا منفی رویہ قابل مذمت ہے ۔ یہ وقت سیاست چمکانے کا نہیںبلکہ کندھے سے کندھاملا کر چلنے کا ہے کیونکہ سیاست کےلئے بڑا وقت پڑا ہے ۔

ہمایوں اختر خان نے کہا کہ موجودہ حالات میں مرکزی بینک کی جانب سے بھی متعدد اعلانات کئے گئے ہیںجو حکومت کی پالیسی کا حصہ ہیں۔ مرکزی بینک کے اقدامات موجودہ حالات میں ضروریات پوری کرنے میں آسانیاں پیدا کرنے کے لئے ہیں۔انہوںنے کہا کہ حکومت مقامی سطح پر سرمائے کی قلت کو دورکرنے کے لئے ٹیکس ری فنڈز کی جلد سے جلد ادائیگی کو یقینی بنا رہی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ زرعی اور تعمیراتی شعبوںکو فعال رکھنے کے لئے بھی عملی اقداماتاٹھائے گئے ہیں ۔ہمایوں اختر خان نے کہا کہ پاکستانی قوم مایوس نہیں اور انشا اللہ ہم اس کڑے وقت سے سرخرو ہو کر باہر نکلیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں