فردوس عاشق اعوان

(ن) لیگ ضمنی انتخابات کے ساتھ سینیٹ الیکشن میں بھی سرپرائز کیلئے تیار رہے’ فردوس عاشق اعوان

لاہور(عکس آن لائن ) وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ (ن) لیگ ضمنی انتخابات کے ساتھ سینیٹ الیکشن میں بھی سرپرائز کیلئے تیار رہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوںنے کہا کہ ڈسکہ ضمنی الیکشن مہم میں(ن)لیگ کی پہچان منفی سیاست عروج پر ہے ، مجرموں اورقبضہ مافیاکیخلاف کارروائیوں کو سیاسی رنگ اور قوع پذیر نہ ہونے والے واقعے کوعطاتارڑکی گرفتاری قراردے کر مظلوم بننے اور پولیس کو بدنام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ (ن)لیگ کان کھول کرسن لے،عوام اورحکومت اوچھے ہتھکنڈوں سے مرعوب نہیں ہوں گے اور بھونڈی حرکتوں سے کرپٹ لیگ مزیدخود کو بے نقاب کرے گی، (ن)لیگ ضمنی انتخابات کے ساتھ سینیٹ الیکشن میں بھی سرپرائزکیلئے تیار رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں