علیمہ خان

(ن) لیگ، پی ٹی آئی کی کم از کم 60سیٹیں لے کر بیٹھی ہوئی ہے’علیمہ خان

لاہور( عکس آن لائن)بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ (ن) لیگ پی ٹی آئی کی کم از کم 60سیٹیں لے کر بیٹھی ہوئی ہے۔

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ (ن) لیگ کی 16 اور ایم کیو ایم کی صرف ایک سیٹ ہے۔

علیمہ خان کا کہنا ہے کہ پہلے پیسے چوری کیے گئے اب لوگوں کے ووٹ چوری کیے گئے، مریم نواز کا یہی خواب تھا، وہ اپنا شوق پورا کر لیں۔انہوں نے کہا کہ یہ لوگ حکومت میں بیٹھیں گے تو کیا کریں گے، لوگ انہیں کبھی بھی سنجیدگی سے نہیں لیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں